۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈومکی

حوزہ/ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کے افکار کی روشنی میں انقلابی جدوجہد کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کا دورہ کشمور ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جکھرانی کی رہائشگاہ پر مومنین سے تنظیمی اراکین سے ملاقات 
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین حسینی کے افکار کی روشنی میں انقلابی جدوجہد کر رہی ہے قوم میں علم و بصیرت میں اضافے کے ساتھ ساتھ قائد شہید کے سامراج دشمن انقلابی افکار پر عمل درآمد ہماری جدوجہد کا محور ہے۔ 
انہوں نےکہا کہ ہمارے حکمرانوں  کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہئے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی اور ایک کروڑ ملازمتوں کا وعدہ پورا کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .